248. اور ان کے نبی نے ان سے فرمایا: اس کی سلطنت (کے مِن جانِبِ اللہ ہونے) کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس صندوق آئے گا اس میں تمہارے رب کی طرف سے سکونِ قلب کا سامان ہوگا اور کچھ آلِ موسٰی اور آلِ ہارون کے چھوڑے ہوئے تبرکات ہوں گے اسے فرشتوں نے اٹھایا ہوا ہوگا، اگر تم ایمان والے ہو تو بیشک اس میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہےo
248. Their prophet said to them: ‘Indeed, the sign of his kingship will be that the Ark (of the Covenant) will come to you. There will be in it (the gift of) tranquillity from your Lord and the relics left behind by the House of Musa (Moses) and the House of Harun (Aaron). The angels will be carrying it. Indeed, there is a sign in that for you, if you are true believers.’
93. میرا یہ قمیض لے جاؤ، سو اسے میرے باپ کے چہرے پر ڈال دینا، وہ بینا ہو جائیں گے، اور (پھر) اپنے سب گھر والوں کو میرے پاس لے آؤo
93. (Yusuf said to his brothers:) ‘Take this shirt of mine and place it over my father’s face; he will regain his sight. And bring your whole family to me.’
94. اور جب قافلہ (مصر سے) روانہ ہوا ان کے والد (یعقوب علیہ السلام) نے (کنعان میں بیٹھے ہی) فرما دیا: بیشک میں یوسف کی خوشبو پا رہا ہوں اگر تم مجھے بڑھاپے کے باعث بہکا ہوا خیال نہ کروo
94. As the caravan set off, their father said: ‘I smell the fragrance of Yusuf if you do not think me senile.’
96. پھر جب خوشخبری سنانے والا آپہنچا اس نے وہ قمیض یعقوب (علیہ السلام) کے چہرے پر ڈال دیا تو اسی وقت ان کی بینائی لوٹ آئی، یعقوب (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ بیشک میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتےo
96. When the bearer of good news arrived, he placed it (i.e. the shirt of Joseph) over his face, so he was immediately restored to sight. He said: ‘Did I not tell you that I know from Allah what you do not know?’