38. (سلیمان علیہ السلام نے) فرمایا: اے دربار والو! تم میں سے کون اس (ملکہ) کا تخت میرے پاس لا سکتا ہے قبل اس کے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہو کر میرے پاس آجائیںo
38. He said: ‘O Chief Counsellors! Which of you will bring me her throne before they come to me in (full) submission?’
39. ایک قوی ہیکل جِن نے عرض کیا: میں اسے آپ کے پاس لاسکتا ہوں قبل اس کے کہ آپ اپنے مقام سے اٹھیں اور بیشک میں اس (کے لانے) پر طاقتور (اور) امانت دار ہوںo
39. A giant among the jinn said: ‘I will bring it to you before you rise from your place. Indeed, I am strong enough (and) trustworthy for this (task).’
40. (پھر) ایک ایسے شخص نے عرض کیا جس کے پاس (آسمانی) کتاب کا کچھ علم تھا کہ میں اسے آپ کے پاس لا سکتا ہوں قبل اس کے کہ آپ کی نگاہ آپ کی طرف پلٹے (یعنی پلک جھپکنے سے بھی پہلے)، پھر جب (سلیمان علیہ السلام نے) اس (تخت) کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا (تو) کہا: یہ میرے رب کا فضل ہے تاکہ وہ مجھے آزمائے کہ آیا میں شکر گزاری کرتا ہوں یا نا شکری، اور جس نے (اللہ کا) شکر ادا کیا سو وہ محض اپنی ہی ذات کے فائدہ کے لئے شکر مندی کرتا ہے اور جس نے ناشکری کی تو بیشک میرا رب بے نیاز، کرم فرمانے والا ہےo
40. (Then) the one who had (special) knowledge of the Book said: ‘I will bring it to you before the blink of your eye.’ So, when he saw it (i.e. the throne) placed next to him, he said: ‘This is by the grace of my Lord, to test me whether I give thanks or be unthankful. And whoever is grateful shows gratitude only for his own sake. And whoever is ungrateful (should know that) my Lord is indeed All-Sufficient, All-Honoured.’
52. پھر جب عیسٰی (علیہ السلام) نے ان کا کفر محسوس کیا تو اس نے کہا: اللہ کی طرف کون لوگ میرے مددگار ہیں؟ تو اس کے مخلص ساتھیوں نے عرض کیا: ہم اللہ (کے دین) کے مددگار ہیں، ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں، اور آپ گواہ رہیں کہ ہم یقیناً مسلمان ہیںo
52. And when ‘Isa (Jesus) perceived their disbelief, he said: ‘Who will be my helpers in the cause of Allah?’ The disciples said: ‘We will be the helpers of Allah. We believe in Allah and bear witness that we are Muslims.
95. (ذوالقرنین نے) کہا: مجھے میرے رب نے اس بارے میں جو اختیار دیا ہے (وہ) بہتر ہے، تم اپنے زورِ بازو (یعنی محنت و مشقت) سے میری مدد کرو، میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گاo
95. He said: ‘Whatever my Lord has established me with is better (than what you are offering). So, help me with some workforce. I will put up a fortified barricade between you and them.