شعائراللہ کی تعظیم و تکریم کا حکم دینے کی حکمت کیا ہے؟

زمرہ جات > عبادات > حج وعمرہ

Play Copy

ذٰلِکَ ٭ وَ مَنۡ یُّعَظِّمۡ شَعَآئِرَ اللّٰہِ فَاِنَّہَا مِنۡ تَقۡوَی الۡقُلُوۡبِ ﴿۳۲﴾

32. یہی (حکم) ہے، اور جو شخص اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرتا ہے (یعنی ان جانداروں، یادگاروں، مقامات، احکام اور مناسک وغیرہ کی تعظیم جو اللہ یا اللہ والوں کے ساتھ کسی اچھی نسبت یا تعلق کی وجہ سے جانے پہچانے جاتے ہیں) تو یہ (تعظیم) دلوں کے تقوٰی میں سے ہے (یہ تعظیم وہی لوگ بجا لاتے ہیں جن کے دلوں کو تقوٰی نصیب ہوگیا ہو)o

32. That (is how it is). And whoever venerates Allah’s signs (i.e. the sacred rituals, places and commands)—indeed, that is from the God-consciousness of the heart.

(الْحَجّ، 22 : 32)