267. اے ایمان والو! ان پاکیزہ کمائیوں میں سے اور اس میں سے جو ہم نے تمہارے لئے زمین سے نکالا ہے (اللہ کی راہ میں) خرچ کیا کرو اور اس میں سے گندے مال کو (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے کا ارادہ مت کرو کہ (اگر وہی تمہیں دیا جائے تو) تم خود اسے ہرگز نہ لو سوائے اس کے کہ تم اس میں چشم پوشی کر لو، اور جان لو کہ بیشک اللہ بے نیاز لائقِ ہر حمد ہےo
267. O believers! Spend from the good things you have earned (lawfully) and from what We have produced for you from the earth, and do not intend to give the bad part of it as charity, which you would not accept for yourselves unless you overlook it. And know that Allah is All-Sufficient, All-Praiseworthy.