177. نیکی صرف یہی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو بلکہ اصل نیکی تو یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور (اللہ کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائے، اور اللہ کی محبت میں (اپنا) مال قرابت داروں پر اور یتیموں پر اور محتاجوں پر اور مسافروں پر اور مانگنے والوں پر اور (غلاموں کی) گردنوں (کو آزاد کرانے) میں خرچ کرے، اور نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور جب کوئی وعدہ کریں تو اپنا وعدہ پورا کرنے والے ہوں، اور سختی (تنگدستی) میں اور مصیبت (بیماری) میں اور جنگ کی شدّت (جہاد) کے وقت صبر کرنے والے ہوں، یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیںo
177. Righteousness is not only that you turn your faces to the east or the west. Instead, righteousness is (personified by) those who believe in Allah and the Last Day, the angels, the Book and the prophets, and who, for the love of Allah, give away (some of) their wealth to their (needy) relatives, to the orphans, to the poor, to the travellers, to the beggars and for the liberation of captives; and who establish the prayer and give the alms due. Moreover, those who fulfil their covenants when they pledge, and those who are patient in distress and adversity and at times of danger (or war) are the ones who are true (in belief and righteousness) and the ones who are God-conscious.
92. تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے جب تک تم (اللہ کی راہ میں) اپنی محبوب چیزوں میں سے خرچ نہ کرو، اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو بیشک اللہ اسے خوب جاننے والا ہےo
92. None of you shall ever attain righteousness until you spend out of what you love, and whatever thing you spend, Allah surely is All-Knowing of it.
195. اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہی ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو، اور نیکی اختیار کرو، بیشک اللہ نیکوکاروں سے محبت فرماتا ہےo
195. Give generously for the cause of Allah, and do not cast yourselves into destruction with your own hands and be excellent in virtuousness. Indeed, Allah loves the virtuously excellent.