دینِ خدا کو جھٹلانے والوں کی کیا علامات ہیں؟

زمرہ جات > عبادات > صدقات

Play Copy

اَرَءَیۡتَ الَّذِیۡ یُکَذِّبُ بِالدِّیۡنِ ؕ﴿۱﴾

1. کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہےo

1. Have you seen the one who denies faith?*

* It may also refer to denying the Religion, the Resurrection and the Hereafter.

(الْمَاعُوْن، 107 : 1)
Play Copy

فَذٰلِکَ الَّذِیۡ یَدُعُّ الۡیَتِیۡمَ ۙ﴿۲﴾

2. تو یہ وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (یعنی یتیموں کی حاجات کو ردّ کرتا اور انہیں حق سے محروم رکھتا ہے)o

2. That is the one who repulses the orphan,

(الْمَاعُوْن، 107 : 2)
Play Copy

وَ لَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الۡمِسۡکِیۡنِ ؕ﴿۳﴾

3. اور محتاج کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا (یعنی معاشرے سے غریبوں اور محتاجوں کے معاشی اِستحصال کے خاتمے کی کوشش نہیں کرتا)o

3. and does not urge the feeding of the needy.

(الْمَاعُوْن، 107 : 3)
Play Copy

فَوَیۡلٌ لِّلۡمُصَلِّیۡنَ ۙ﴿۴﴾

4. پس افسوس (اور خرابی) ہے ان نمازیوں کے لئےo

4. So ruined are the ones who pray,

(الْمَاعُوْن، 107 : 4)
Play Copy

الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنۡ صَلَاتِہِمۡ سَاہُوۡنَ ۙ﴿۵﴾

5. جو اپنی نماز (کی روح) سے بے خبر ہیں (یعنی انہیں محض حقوق اللہ یاد ہیں حقوق العباد بھلا بیٹھے ہیں)o

5. who are heedless of their prayers,

(الْمَاعُوْن، 107 : 5)
Play Copy

الَّذِیۡنَ ہُمۡ یُرَآءُوۡنَ ۙ﴿۶﴾

6. وہ لوگ (عبادت میں) دکھلاوا کرتے ہیں (کیونکہ وہ خالق کی رسمی بندگی بجا لاتے ہیں اور پسی ہوئی مخلوق سے بے پرواہی برت رہے ہیں)o

6. those who only strive to be seen (by the people),

(الْمَاعُوْن، 107 : 6)
Play Copy

وَ یَمۡنَعُوۡنَ الۡمَاعُوۡنَ ٪﴿۷﴾

7. اور وہ برتنے کی معمولی سی چیز بھی مانگے نہیں دیتےo

7. but deny (even the simplest of) aid in daily necessities.

(الْمَاعُوْن، 107 : 7)