256. دین میں کوئی زبردستی نہیں، بیشک ہدایت گمراہی سے واضح طور پر ممتاز ہو چکی ہے، سو جو کوئی معبودانِ باطلہ کا انکار کر دے اور اللہ پر ایمان لے آئے تو اس نے ایک ایسا مضبوط حلقہ تھام لیا جس کے لئے ٹوٹنا (ممکن) نہیں، اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہےo
256. There is no compulsion in religion. True guidance has become distinct from error. So, the one who renounces false gods and believes in Allah has grasped the firmest handhold. It is not breakable, and Allah is All-Hearing, All-Knowing.
99. اور اگر آپ کا رب چاہتا تو ضرور سب کے سب لوگ جو زمین میں آباد ہیں ایمان لے آتے، (جب رب نے انہیں جبراً مومن نہیں بنایا) تو کیا آپ لوگوں پر جبر کریں گے یہاں تک کہ وہ مومن ہوجائیںo
99. If your Lord had so pleased, all those who were (living) on the earth would have surely believed. Would you then force people until they become believers?