36. اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں (سے) اور نزدیکی ہمسائے اور اجنبی پڑوسی اور ہم مجلس اور مسافر (سے)، اور جن کے تم مالک ہو چکے ہو، (ان سے نیکی کیا کرو)، بیشک اللہ اس شخص کو پسند نہیں کرتا جو تکبرّ کرنے والا (مغرور) فخر کرنے والا (خود بین) ہو o
36. Worship Allah and do not ascribe any partners to Him. And be benevolent to (your) parents, the near relatives, the orphans, the needy, the near neighbour, the distant neighbour, the fellow or companion on a journey, the traveller and those your right hands possess (i.e. slaves or paid workers). Surely, Allah does not like the one who is arrogant and boastful.
23. اور آپ کے رب نے حکم فرما دیا ہے کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو، اگر تمہارے سامنے دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں ”اُف“ بھی نہ کہنا اور انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ بڑے ادب سے بات کیا کروo
23. Your Lord has decreed that you shall worship none except Him and that you be kind and virtuous to parents. If either of them or both of them reach old age in your care, do not say to them (so much as) ‘Uff!’ (i.e. any word expressing annoyance, impatience or displeasure). And do not be harsh with them but speak to them a generous word.
24. اور ان دونوں کے لئے نرم دلی سے عجز و انکساری کے بازو جھکائے رکھو اور (اللہ کے حضور) عرض کرتے رہو: اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھاo
24. And lower to them the wing of humility out of kindness. And say: ‘My Lord! Have mercy on them, just as they raised me (mercifully) when I was small.’
8. اور ہم نے انسان کو اس کے والدین سے نیک سلوک کا حکم فرمایا اور اگر وہ تجھ پر (یہ) کوشش کریں کہ تو میرے ساتھ اس چیز کو شریک ٹھہرائے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کی اطاعت مت کر، میری ہی طرف تم (سب) کو پلٹنا ہے سو میں تمہیں ان (کاموں) سے آگاہ کردوں گا جو تم (دنیا میں) کیا کرتے تھےo
8. And We have commanded human being to be good to his parents. But if they urge you to associate with Me what you have no knowledge of, then do not obey them. To Me will be your return, and I will inform you of what you used to do.
14. اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے بارے میں (نیکی کا) تاکیدی حکم فرمایا، جسے اس کی ماں تکلیف پر تکلیف کی حالت میں (اپنے پیٹ میں) برداشت کرتی رہی اور جس کا دودھ چھوٹنا بھی دو سال میں ہے (اسے یہ حکم دیا) کہ تو میرا (بھی) شکر ادا کر اور اپنے والدین کا بھی۔ (تجھے) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہےo
14. We have commanded human being regarding his parents (to honour them). His mother carried him with strain upon strain, and his weaning took two years: ‘So be grateful to Me and your parents. To Me will be the final return.
15. اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے کاحکم فرمایا۔ اس کی ماں نے اس کو تکلیف سے (پیٹ میں) اٹھائے رکھا اور اسے تکلیف کے ساتھ جنا، اور اس کا (پیٹ میں) اٹھانا اور اس کا دودھ چھڑانا (یعنی زمانۂ حمل و رضاعت) تیس ماہ (پر مشتمل) ہے۔ یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جاتا ہے اور (پھر) چالیس سال (کی پختہ عمر) کو پہنچتا ہے، تو کہتا ہے: اے میرے رب: مجھے توفیق دے کہ میں تیرے اس احسان کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر فرمایا ہے اور یہ کہ میں ایسے نیک اعمال کروں جن سے تو راضی ہو اور میرے لئے میری اولاد میں نیکی اور خیر رکھ دے۔ بیشک میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں یقیناً فرمانبرداروں میں سے ہوںo
15. We have commanded human being to be virtuous to his parents. His mother carried him in hardship and delivered him in hardship. The (period of) bearing him (in the womb) and his weaning (i.e. pregnancy and feeding) is (around) thirty months. When he is fully grown and reaches forty years (of age), he says: ‘My Lord! Inspire me (always) to be thankful for Your blessings that You have bestowed upon me and my parents. (And inspire me) to do righteous deeds which may please You. And grant me righteousness in respect of my offspring. Indeed, I repent to You, and I am among those who (completely) surrender to You.’