طلاق کی عدت کتنے عرصہ تک ہے؟

زمرہ جات > معاملات و معاشرت > ازدواجی زندگی کے احکام

Play Copy

وَ الۡمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصۡنَ بِاَنۡفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوۡٓءٍ ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَہُنَّ اَنۡ یَّکۡتُمۡنَ مَا خَلَقَ اللّٰہُ فِیۡۤ اَرۡحَامِہِنَّ اِنۡ کُنَّ یُؤۡمِنَّ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ وَ بُعُوۡلَتُہُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّہِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ اِنۡ اَرَادُوۡۤا اِصۡلَاحًا ؕ وَ لَہُنَّ مِثۡلُ الَّذِیۡ عَلَیۡہِنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ۪ وَ لِلرِّجَالِ عَلَیۡہِنَّ دَرَجَۃٌ ؕ وَ اللّٰہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۲۲۸﴾٪

228. اور طلاق یافتہ عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں، اور ان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اسے چھپائیں جو اللہ نے ان کے رحموں میں پیدا فرما دیا ہو، اگر وہ اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں، اور اس مدت کے اندر ان کے شوہروں کو انہیں (پھر) اپنی زوجیت میں لوٹا لینے کا حق زیادہ ہے اگر وہ اصلاح کا ارادہ کر لیں، اور دستور کے مطابق عورتوں کے بھی مردوں پر اسی طرح حقوق ہیں جیسے مردوں کے عورتوں پر، البتہ مَردوں (یعنی سابقہ شوہروں) کے لیے (سابقہ بیویوں کے ساتھ دوبارہ مصالحت کے معاملے میں) اُن سے بھی ایک گُنا زیادہ ذمہ داری ہے، اور اللہ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہےo

228. Divorced women shall wait, keeping themselves (away) from men, for three menstrual cycles. It is not lawful for them to conceal what Allah has created in their wombs if they believe in Allah and the Last Day. Their husbands have a greater right to take them back (into conjugal relation) during this period, provided they (both) desire reconciliation. The wives shall (with justice) have rights similar to the obligations upon them, following honourable norms. Men (i.e. their ex-husbands) have a degree (of responsibility) over them (in the matter of reconciliation). Allah is All-Mighty, Most-Wise (to decide their future).

(الْبَقَرَة، 2 : 228)