19. اور زمین کو ہم نے (گولائی کے باوجود) پھیلا دیا اور ہم نے اس میں (مختلف مادوں کو باہم ملا کر) مضبوط پہاڑ بنا دیئے اور ہم نے اس میں ہر جنس کو (مطلوبہ) توازن کے مطابق نشو و نما دیo
19. As for the earth, We have spread it out and set firm mountains in it. And We caused to grow in it every well-balanced thing.
7. اور اللہ کی (اس) نعمت کو یاد کرو جو تم پر (کی گئی) ہے اور اس کے عہد کو (بھی یاد کرو) جو اس نے تم سے (پختہ طریقے سے) لیا تھا جب کہ تم نے (اقراراً) کہا تھا کہ ہم نے (اللہ کے حکم کو) سنا اور ہم نے (اس کی) اطاعت کی اور اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ سینوں کی (پوشیدہ) باتوں کو خوب جانتا ہےo
7. Remember Allah’s blessing upon you and His covenant by which He bound you when you said: ‘We hear and we obey.’ And be conscious of Allah. Indeed, Allah is All-Knowing of what is in the breasts.