127. اور (یاد کرو) جب ابراہیم اور اسماعیل (علیھما السلام) خانہ کعبہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے (تو دونوں دعا کر رہے تھے) کہ اے ہمارے رب! تو ہم سے (یہ خدمت) قبول فرما لے، بیشک تو خوب سننے والا خوب جاننے والا ہےo
127. As Ibrahim (Abraham) and Isma‘il (Ishmael) raised the foundations of the House, (they prayed:) ‘O our Lord, accept (this) from us. Indeed, You are the All-Hearing, the All-Knowing.’
128. اے ہمارے رب! ہم دونوں کو اپنے حکم کے سامنے جھکنے والا بنا اور ہماری اولاد سے بھی ایک امت کو خاص اپنا تابع فرمان بنا اور ہمیں ہماری عبادت (اور حج) کے قواعد بتا دے اور ہم پر (رحمت و مغفرت کی) نظر فرما، بیشک تو ہی بہت توبہ قبول فرمانے والا مہربان ہےo
128. ‘Our Lord! Make both of us submissive to You and (raise) from our descendants a nation submissive to You. Teach us our ways of worship and turn to us mercifully. Indeed, You are the Most-Relenting, the All-Merciful.