286. اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا، اس نے جو نیکی کمائی اس کے لئے اس کا اجر ہے اور اس نے جو گناہ کمایا اس پر اس کا عذاب ہے، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر بیٹھیں تو ہماری گرفت نہ فرما، اے ہمارے پروردگار! اور ہم پر اتنا (بھی) بوجھ نہ ڈال جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا، اے ہمارے پروردگار! اور ہم پر اتنا بوجھ (بھی) نہ ڈال جسے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں، اور ہمارے (گناہوں) سے درگزر فرما، اور ہمیں بخش دے، اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا کارساز ہے پس ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرماo
286. Allah does not burden any soul beyond its capacity. Whatever (good) it earns will be for its (own) benefit, and whatever (evil) it incurs will be its (own) loss. ‘Our Lord! Do not take us to task if we forget or make mistakes. Our Lord! Do not burden us as you burdened those before us. Our Lord! Do not burden us with more than we have the strength to bear. Excuse us, and forgive us and have mercy upon us. You are our Master. So help us against the disbelieving people.’