84. اور ہم نے ان (ابراہیم علیہ السلام) کو اسحاق اور یعقوب (بیٹا اور پوتا علیھما السلام) عطا کئے، ہم نے (ان) سب کو ہدایت سے نوازا، اور ہم نے (ان سے) پہلے نوح (علیہ السلام) کو (بھی) ہدایت سے نوازا تھا اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسٰی اور ہارون (علیھم السلام کو بھی ہدایت عطا فرمائی تھی)، اور ہم اسی طرح نیکو کاروں کو جزا دیا کرتے ہیںo
84. And We bestowed upon him Ishaq (Isaac) and Ya‘qub (Jacob), and blessed all (of them) with guidance. And We had guided Nuh (Noah) before, and from his offspring, Dawud (David), Sulayman (Solomon), Ayyub (Job), Yusuf (Joseph), Musa (Moses) and Harun (Aaron). Thus, do We reward the virtuously excellent.
63. یہ وہ (منافق اور مُفسِد) لوگ ہیں کہ اللہ ان کے دلوں کی ہر بات کو خوب جانتا ہے، پس آپ ان سے اِعراض برتیں اور انہیں نصیحت کرتے رہیں اور ان سے ان کے بارے میں مؤثر گفتگو فرماتے رہیںo
63. They are the ones whom Allah knows what is in their hearts. So ignore them (regarding what they say), advise them, and speak to them concerning themselves with penetrating words.