65. اور ہم نے (قومِ) عاد کی طرف ان کے (قومی) بھائی ہُود (علیہ السلام) کو (بھیجا)، انہوں نے کہا: اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کیا کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں، کیا تم پرہیزگار نہیں بنتےo
65. And to (the people of) ‘Ad, (We sent) their (fellow) brother Hud. He said: ‘O my people! Worship Allah! You have no god besides Him. Will you not then be conscious (of Him)?’
66. ان کی قوم کے سرداروں اور رئیسوں نے جو کفر (یعنی دعوتِ حق کی مخالفت و مزاحمت) کر رہے تھے کہا: (اے ہود!) بیشک ہم تمہیں حماقت (میں مبتلا) دیکھتے ہیں اور بیشک ہم تمہیں جھوٹے لوگوں میں گمان کرتے ہیںo
66. The influential leaders of his people who disbelieved said: ‘Indeed we see you are foolish, and indeed we consider you to be among the liars.’
69. کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے تم ہی میں سے ایک مرد (کی زبان) پر نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں (عذابِ الٰہی سے) ڈرائے، اور یاد کرو جب اس نے تمہیں قومِ نوح کے بعد (زمین پر) جانشین بنایا اور تمہاری خلقت میں (قد و قامت اور) قوت کو مزید بڑھا دے، سو تم اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤo
69. Do you find it astonishing that a reminder from your Lord has come to you through a man from among yourselves to warn you? Remember when He made you successors after the people of Nuh (Noah) and gave you great stature; then remember Allah’s bounties so that you may be prosperous.’
50. اور (ہم نے) قومِ عاد کی طرف ان کے بھائی ہود (علیہ السلام) کو (بھیجا)، انہوں نے کہا: اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارے لئے کوئی معبود نہیں، تم اللہ پر (شریک رکھنے کا) محض بہتان باندھنے والے ہوo
50. And to (the people of) ‘Ad, (We sent) their (fellow) brother Hud. He said: ‘O my people! Worship Allah. You have no god other than Him. You are nothing but fabricators (of lies).
51. اے میری قوم! میں اس (دعوت و تبلیغ) پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، میرا اجر فقط اس (کے ذمۂ کرم) پر ہے جس نے مجھے پیدا فرمایا ہے، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتےo
51. O my people! I do not ask for any reward from you. My reward lies only with Him Who originated me. Do you not understand?