وجودِ باری تعالیٰ سے متعلق مباحثے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے نمرود کے سامنے کیا دلائل پیش کیے؟

زمرہ جات > قصص الانبیاء > اقوامِ سابقہ کے قصص

Play Copy

اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡ حَآجَّ اِبۡرٰہٖمَ فِیۡ رَبِّہٖۤ اَنۡ اٰتٰىہُ اللّٰہُ الۡمُلۡکَ ۘ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہٖمُ رَبِّیَ الَّذِیۡ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ۙ قَالَ اَنَا اُحۡیٖ وَ اُمِیۡتُ ؕ قَالَ اِبۡرٰہٖمُ فَاِنَّ اللّٰہَ یَاۡتِیۡ بِالشَّمۡسِ مِنَ الۡمَشۡرِقِ فَاۡتِ بِہَا مِنَ الۡمَغۡرِبِ فَبُہِتَ الَّذِیۡ کَفَرَ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۲۵۸﴾ۚ

258. (اے حبیب!) کیا آپ نے اس شخص کو نہیں دیکھا جو اس وجہ سے کہ اللہ نے اسے سلطنت دی تھی ابراہیم (علیہ السلام) سے (خود) اپنے رب (ہی) کے بارے میں جھگڑا کرنے لگا، جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا: میرا رب وہ ہے جو زندہ (بھی) کرتا ہے اور مارتا (بھی) ہے، تو (جواباً) کہنے لگا: میں (بھی) زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں، ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا: بیشک اللہ سورج کو مشرق کی طرف سے نکالتا ہے تُو اسے مغرب کی طرف سے نکال لا! سو وہ کافر دہشت زدہ ہو گیا، اور اللہ ظالم قوم کو حق کی راہ نہیں دکھاتاo

258. (O Prophet!) Have you not heard (the account) of the one who argued with Ibrahim (Abraham) about his Lord because Allah had given him the kingdom? When Ibrahim (Abraham) said (to Namrud): ‘My Lord is the One Who gives life and causes death.’ He (Namrud) replied: ‘I (too) give life and cause death.’ Ibrahim (Abraham) said: ‘Indeed, Allah brings the sun from the east, so you bring it from the west.’ So, the faithless one became confounded. And Allah does not guide the wrongdoing people.

(الْبَقَرَة، 2 : 258)