38. اور میں نے تو اپنے باپ دادا، ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب (علیھم السلام) کے دین کی پیروی کر رکھی ہے، ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم کسی چیز کو بھی اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرائیں، یہ (توحید) ہم پر اور لوگوں پر اللہ کا (خاص) فضل ہے لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتےo
38. Instead, I follow the faith of my fathers, Ibrahim (Abraham), Ishaq (Isaac) and Ya‘qub (Jacob). And it is not for us to ascribe any partners to Allah. That is by Allah’s grace upon us and upon all humankind, but most people do not give thanks.
40. تم (حقیقت میں) اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے ہو مگر چند ناموں کی جو خود تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (اپنے پاس سے) رکھ لئے ہیں، اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اتاری۔ حکم کا اختیار صرف اللہ کو ہے، اسی نے حکم فرمایا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، یہی سیدھا راستہ (درست دین) ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتےo
40. All those (whom) you worship besides Him are only names you and your fathers have coined; Allah has not sent down any authority for them. Authority belongs to Allah alone. He has commanded that you shall worship none but Him. That is the right religion. But most people do not know.