فرشتوں کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟

زمرہ جات > ایمانیات و عقائد > ایمان بالملائکہ

Play Copy

وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَہٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌ ﴿۱۶۴﴾ۙ

164. اور (فرشتے کہتے ہیں:) ہم میں سے بھی ہر ایک کا مقام مقرر ہےo

164. And (the angels say:) ‘There is none among us but has an assigned station (of worship).

(الصَّافَّات، 37 : 164)
Play Copy

وَّ اِنَّا لَنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَ ﴿۱۶۵﴾ۚ

165. اور یقیناً ہم تو خود صف بستہ رہنے والے ہیںo

165. We are, indeed, the ones ranged in ranks.

(الصَّافَّات، 37 : 165)
Play Copy

وَ اِنَّا لَنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ ﴿۱۶۶﴾

166. اور یقیناً ہم تو خود (اللہ کی) تسبیح کرنے والے ہیںo

166. And surely, we are the ones (constantly) glorifying His praise.’

(الصَّافَّات، 37 : 166)
Play Copy

اَلَّذِیۡنَ یَحۡمِلُوۡنَ الۡعَرۡشَ وَ مَنۡ حَوۡلَہٗ یُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡ وَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ وَ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ رَبَّنَا وَسِعۡتَ کُلَّ شَیۡءٍ رَّحۡمَۃً وَّ عِلۡمًا فَاغۡفِرۡ لِلَّذِیۡنَ تَابُوۡا وَ اتَّبَعُوۡا سَبِیۡلَکَ وَ قِہِمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿۷﴾

7. جو (فرشتے) عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اُس کے اِرد گِرد ہیں وہ (سب) اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور اہلِ ایمان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں (یہ عرض کرتے ہیں کہ) اے ہمارے رب! تو (اپنی) رحمت اور علم سے ہر شے کا احاطہ فرمائے ہوئے ہے، پس اُن لوگوں کو بخش دے جنہوں نے توبہ کی اور تیرے راستہ کی پیروی کی اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لےo

7. Those who carry the Throne and those around it glorify the praise of their Lord. They believe in Him and seek forgiveness for the believers (praying): ‘Our Lord! You encompass all things in mercy and knowledge. So forgive those who repent and follow Your path, and save them from the punishment of the Hellfire.

(غَافِر - الْمُؤْمِن، 40 : 7)