84. اور (ہم نے اہلِ) مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام کو بھیجا)، انہوں نے کہا: اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور ناپ اور تول میں کمی مت کیا کرو بیشک میں تمہیں آسودہ حال دیکھتا ہوں اور میں تم پر ایسے دن کے عذاب کا خوف (محسوس) کرتا ہوں جو (تمہیں) گھیر لینے والا ہےo
84. And to Madyan (Midian), (We sent) their (fellow) brother Shu‘ayb. He said: ‘O my people! Worship Allah. You have no god other than Him. And do not give short measure nor less weight. Indeed, I see you prospering, but I fear the punishment of an encompassing day for you.
85. اور اے میری قوم! تم ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پورے کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو اور فساد کرنے والے بن کر ملک میں تباہی مت مچاتے پھروo
85. O my people! Give full measure and weigh justly. And do not curtail people’s goods. And do not act wickedly on the earth, causing corruption.