75. پھر ہم نے ان کے بعد موسٰی اور ہارون (علیھما السلام) کو فرعون اور اس کے سردارانِ قوم کی طرف اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم لوگ تھےo
75. Then, after them, We sent Musa and Harun (Moses and Aaron) to Pharaoh and his influential people with Our signs. But they acted arrogantly, and they were a guilty people.
77. موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: کیا تم (ایسی بات) حق سے متعلق کہتے ہو جب وہ تمہارے پاس آچکا ہے، (عقل و شعور کی آنکھیں کھول کر دیکھو) کیا یہ جادو ہے؟ اور جادوگر (کبھی) فلاح نہیں پاسکیں گےo
77. Musa (Moses) said: ‘Is this what you say about the truth when it comes to you? Is this magic? The magicians are never successful.’
78. وہ کہنے لگے: (اے موسٰی!) کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ تم ہمیں اس (طریقہ) سے پھیر دو جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو (گامزن) پایا اور زمین (یعنی سرزمینِ مصر) میں تم دونوں کی بڑائی (قائم) رہے؟ اور ہم لوگ تم دونوں کو ماننے والے نہیں ہیںo
78. They said: ‘Have you come to us to turn us away from what we found our forefathers following so that supremacy in the land should be for you both? We will not believe in both of you.’
36. پھر جب موسٰی (علیہ السلام) ان کے پاس ہماری واضح اور روشن نشانیاں لے کر آئے تو وہ لوگ کہنے لگے کہ یہ تو مَن گھڑت جادو کے سوا (کچھ) نہیں ہے۔ اور ہم نے یہ باتیں اپنے پہلے آباء و اجداد میں (کبھی) نہیں سنی تھیںo
36. So when Musa (Moses) came to them with Our clear signs, they said: ‘This is nothing but fabricated magic. And We have never heard of such a thing among our forefathers.’
37. اور موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: میرا رب اس کو خوب جانتا ہے جو اس کے پاس سے ہدایت لے کر آیا ہے اور اس کو (بھی) جس کے لئے آخرت کے گھر کا انجام (بہتر) ہوگا، بیشک ظالم فلاح نہیں پائیں گےo
37. And Musa (Moses) said: ‘My Lord knows best who brings guidance from Him, and whose shall be the good end in the final abode. Indeed, the wrongdoers will not prosper.’