کرّہ ٔارض کی تباہی اور وُقوعِ قیامت کا منظر کیا ہوگا؟

زمرہ جات > ایمانیات و عقائد > ایمان بالآخرت

Play Copy

فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوۡرِ نَفۡخَۃٌ وَّاحِدَۃٌ ﴿ۙ۱۳﴾

13. پھر جب صور میں ایک مرتبہ پھونک ماری جائے گیo

13. When the Trumpet is blown with a single blast,

(الْحَآقَّة، 69 : 13)
Play Copy

وَّ حُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُکَّتَا دَکَّۃً وَّاحِدَۃً ﴿ۙ۱۴﴾

14. اور زمین اور پہاڑ (اپنی جگہوں سے) اٹھا لئے جائیں گے، پھر وہ ایک ہی بار ٹکرا کر ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گےo

14. and the earth and the mountains are lifted and crushed (into sand particles) with a single blow,

(الْحَآقَّة، 69 : 14)
Play Copy

فَیَوۡمَئِذٍ وَّقَعَتِ الۡوَاقِعَۃُ ﴿ۙ۱۵﴾

15. سو اُس وقت واقع ہونے والی (قیامت) برپا ہو جائے گیo

15. on that Day, the Inevitable event will occur.

(الْحَآقَّة، 69 : 15)
Play Copy

وَ انۡشَقَّتِ السَّمَآءُ فَہِیَ یَوۡمَئِذٍ وَّاہِیَۃٌ ﴿ۙ۱۶﴾

16. اور (سب) آسمانی کرّے پھٹ جائیں گے اور یہ کائنات (ایک نظام میں مربوط اور حرکت میں رکھنے والی قوت کے ذریعے سیاہ) شگافوں٭ پر مشتمل ہو جائے گیo

٭ واھیۃ .... الوَھی: وَھِی، یَھِی، وَھیًا کا معنیٰ ہے: شق فی الادیم والثوب ونحوھما، یقال: وَھِیَ الثوب أی انشَقّ وَ تَخَرّقَ (چمڑے، کپڑے یا اس قسم کی دوسری چیزوں کا پھٹ جانا اور ان میں شگاف ہو جانا۔ اِسی لئے کہا جاتا ہے: کپڑا پھٹ گیا اور اس میں شگاف ہوگیا) .... (المفردات، لسان العرب، قاموس المحیط، المنجد وغیرہ)۔ اسے جدید سائنس نے black holes سے تعبیر کیا ہے۔

16. The heavenly universe shall split asunder. So, (by losing its force) it will become torn into holes.*

* The word ‘<i>wahiya</i>’ means wear and tear of some leather, cloth or something similar with holes. It refers to the phenomenon that modern science has described as ‘black holes’. (<i>al-Mufradat, Lisan al-‘Arab, Qamus al-Muhit, al-Munjid</i>, etc.)

(الْحَآقَّة، 69 : 16)
Play Copy

وَّ الۡمَلَکُ عَلٰۤی اَرۡجَآئِہَا ؕ وَ یَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّکَ فَوۡقَہُمۡ یَوۡمَئِذٍ ثَمٰنِیَۃٌ ﴿ؕ۱۷﴾

17. اور فرشتے اس کے کناروں پر کھڑے ہوں گے، اور آپ کے رب کے عرش کو اس دن ان کے اوپر آٹھ (فرشتے یا فرشتوں کے طبقات) اٹھائے ہوئے ہوں گےo

17. And the angels shall be (standing) at its edges. On that Day, eight (mighty angels) will carry the Throne of your Lord above them.

(الْحَآقَّة، 69 : 17)