222. اور آپ سے حیض (ایامِ ماہواری) کی نسبت سوال کرتے ہیں، فرما دیں: وہ نجاست ہے، سو تم حیض کے دنوں میں عورتوں سے کنارہ کش رہا کرو، اور جب تک وہ پاک نہ ہو جائیں ان کے قریب نہ جایا کرو، اور جب وہ خوب پاک ہو جائیں تو جس راستے سے اللہ نے تمہیں اجازت دی ہے ان کے پاس جایا کرو، بیشک اللہ بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت فرماتا ہےo
222. They ask you about (intercourse during) menstruation. Say: ‘It is hurtful.’ So, keep away from (your) wives during (their) menstrual periods, and do not approach them until they are (again) clean. And when they become clean, you may approach them as Allah has commanded you. Indeed, Allah loves those who strive for repentance. And He loves those who strive to purify themselves.
223. تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں پس تم اپنی کھیتیوں میں جیسے چاہو آؤ، اور اپنے لئے آئندہ کا کچھ سامان کرلو، اور اللہ کا تقوٰی اختیار کرو اور جان لو کہ تم اس کے حضور پیش ہونے والے ہو، اور (اے حبیب!) آپ اہلِ ایمان کو خوشخبری سنادیں (کہ اللہ کے حضور ان کی پیشی بہتر رہے گی)o
223. Your wives are (like) your fields; go to your fields whenever you like. And send ahead (good deeds) for your souls and be God-conscious. Bear in mind that you shall meet Him. Give glad tidings to the believers.