185. رمضان کا مہینہ (وہ ہے) جس میں قرآن اتارا گیا ہے جو لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور (جس میں) رہنمائی کرنے والی اور (حق و باطل میں) امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں ہیں، پس تم میں سے جو کوئی اس مہینہ کو پا لے تو وہ اس کے روزے ضرور رکھے اور جو کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں (کے روزوں) سے گنتی پوری کرے، اللہ تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے دشواری نہیں چاہتا، اور اس لئے کہ تم گنتی پوری کر سکو اور اس لئے کہ اس نے تمہیں جو ہدایت فرمائی ہے اس پر اس کی بڑائی بیان کرو اور اس لئے کہ تم شکر گزار بن جاؤo
185. Ramadan is the month in which the Qur’an was revealed as guidance for humankind, with clear proofs of guidance and as the Criterion (to distinguish between right and wrong). So, let him among you who is present fast during this (month). And whoever is ill or on a journey, then (let him fast) a similar number of days later. Allah desires ease for you, and He does not desire hardship for you. And He wants you to complete the prescribed number (of fasting days) and to glorify Allah for having guided you, so perhaps you may give thanks.