60. اور کتنے ہی جانور ہیں جو اپنی روزی (اپنے ساتھ) نہیں اٹھائے پھرتے، اللہ انہیں بھی رزق عطا کرتا ہے اور تمہیں بھی، اور وہ خوب سننے والا جاننے والا ہےo
60. How many creatures do not carry their provision, but Allah provides for them and you (as well)? And He is the All-Hearing, the All-Knowing.
27. اور اگر اللہ اپنے تمام بندوں کے لئے روزی کشادہ فرما دے تو وہ ضرور زمین میں سرکشی کرنے لگیں لیکن وہ (ضروریات کے) اندازے کے ساتھ جتنی چاہتا ہے اتارتا ہے، بیشک وہ اپنے بندوں (کی ضرورتوں) سے خبردار ہے خوب دیکھنے والا ہےo
27. Had Allah given abundant provisions to (all of) His servants, they would have certainly transgressed throughout the land. But He sends down according to (a precise) measure whatever He wills. Indeed, He is All-Aware, All-Seeing of His servants.